پنجاب بار کونسل کی ووٹر ممبر شپ تبدیل کرانے کیلئے وکلاء کو15اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

پنجاب بار کونسل کی ووٹر ممبر شپ تبدیل کرانے کیلئے وکلاء کو15اگست تک ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)پنجاب بارکونسل نے ووٹر ممبر شپ تبدیل کرانے کیلئے وکلاء کو 15 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی ممبر شپ کسی دیگربار ایسوسی ایشن میں کرانا چاہتے ہیں تو مجوزہ فارم(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

،این او سی اورفیس کے ہمرا ہ درخواستیں مقررہ تاریخ تک جمع کرادیں۔اس طرح بار ایسوسی ایشنز کے صدور سے عبوری ووٹر لسٹیں 15 اگست تک طلب کی گئیں ہیں اور سالانہ انتخابات کے لئے اہل ووٹرز کی فہرست 15 اکتوبرکو جاری کی جائیگی۔

ووٹر ممبر شپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -