بلاول بھٹو کی ہدایت پر کارکنوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،یوسف رضا گیلانی

بلاول بھٹو کی ہدایت پر کارکنوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،یوسف رضا گیلانی

  

روجھان (نمائندہ پاکستان)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بٹھو زرداری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل اور ورکروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ انکی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی دوبارہ کی جارہی ہے یہ بات انھوں نے پیپلز پارٹی روجھان کے تحصیل جنرل سیکٹریری معراج خان مزاری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی پیپلز پارٹی روجھان کے جنرل سیکٹریری معراج خان مزاری نے فلٹریز ہوٹل لاہور میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی راہنما شوکت بسرا،خواجہ رضوان اور قادر شاہین بھی موجود تھے پیپلز پارٹی روجھان کے تحصیل جنرل سیکٹریری معراج مزاری کو ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں تنظیم سازی کے لیے مشاورات کے لیے بلایا گیا تھا پیپلزپارٹی روجھان کے تحصیل جنرل سیکٹریری معراج الدین مزاری نے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماوں کو روجھان کے مسائل اور گزشتہ دور میں ورکروں اور عہداروں سے ناانصافی کے معاملے سے آگاہ کیااورشکایات کے انبار لگادیئے انھوں نے کہا کہ جب پارٹی ورکروں کے کام نہ ہوں تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ورکروں کی بے روزگاری کے طرف خصوصی توجہ دی جائے جبکہ انھوں نے ضلع راجن پور کے صدرکے چناو کے لیے بھی اپنی رائے سے آگا ہ کیا آخر میں جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ جلد روجھان کا دورہ کرونگا اور روجھان کی طرف خصوصی توجہ دونگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -