نشتر ہسپتال ، بلڈ بنک میں عطیہ کئے جانیوالے خون کی فروخت کی شکایات

نشتر ہسپتال ، بلڈ بنک میں عطیہ کئے جانیوالے خون کی فروخت کی شکایات

ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نشتر کے شعبہ بلڈ بنک میں عطیہ کیاجانے والا انسانی خون کی فروخت ہونے کے باعث شکایات سامنے آئیں ہیں ۔ اس بارے میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ شعبہ کاایک ملازم انسانی خون کی ایک بوتل 1500سے لیکر 1800روپے میں مریضوں کے تواحقینوں کوفروخت کررہاہے ۔ رقم نہ دینے والے کویہ کمپرئر واپس بھیج دیاجاتاہے ۔ کہ خون دینے کیلئے اپنے کسی بندہ کوبلوائیں ۔ وہ ہی آکرخون دے گاجبکہ مریضوں کاکہناہے کہ پریشانی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے وقت یالیٹ نائٹ کے دوران خون دستیاب موقع پرنہیں ہوتا اس لیے مذکورہ شعبہ کاایک ملازم بے بسی کاناجائز فائدہ اٹھاتاہے ۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شعبہ کی فی الحال کوئی شکایت سامنے نہیںآئیں۔

خون فروخت شکایات

مزید : ملتان صفحہ آخر