بلدیاتی نظام فعال ہونیکی امید، بلدیہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میونسپل کمیٹیوں ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے مخصوص اراکان کا حتمی تعداد کے یقین کانوٹیفکیشن جاری

بلدیاتی نظام فعال ہونیکی امید، بلدیہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میونسپل ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)بلدیاتی نظا م کے فعال ہونے کی امید کی کرن نمودار ہونے لگی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بلدیہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کی میونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے مخصوص (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اراکین کی حتمی تعداد کے تعین کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ ہارون آباد کے لیے 5خواتین ایک مزدور ایک یوتھ اور ایک اقلیتی نشست مختص کی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل بہاولنگر کے لیے 15خواتین ،3مزدور کاشت کار ،ایک یوتھ 5اقلیتی اور ایک ٹیکنو کریٹ ،میونسپل کمیٹی بہاولنگر کے لیے 5خواتین ،2مزدور ایک یوتھ دو اقلیتی ،میونسپل کمیٹی چشتیاں کے لیے 5خواتین ،دو مزدور ایک یوتھ ،دو اقلیتی ،میونسپل کمیٹی منچن آباد کے لیے 3خواتین ،ایک مزدور ،ایک یوتھ ،اور ایک اقلیتی ،میونسپل کمیٹی فورٹ عباس تین خواتین ،ایک مزدور ایک یوتھ اور ایک اقلیتی نشت اور میونسپل کمیٹی ڈونگہ بونگہ کے لیے دو خواتین ایک مزدور ایک یوتھ اور ایک اقلیتی نشست مخصوص کی گئی ہے اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے بلدیاتی نظام کے فعال ہونے کی امید ضرور روشن ہوتی ہے تاہم نشستوں کا تعین کرنے کے باوجود ان کے انتخاب کے لیے تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے اس نوٹیفکیشن کو پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -