قلعہ کہنہ قاسم باغ کی چڑھائی پر نصب فلورل کلاک مرمت کے بعد دوبارہ بحال
ملتان(سپیشل رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے فلورل کلاک مرمت کرنے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خرم جمیل نے کہا کہ فلورل کلاک کی مشینری میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی۔اسی لیئے سوئیاں اُتار (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کے مرمت کرنے کے بعد کلاک کو دوبارہ چالو کر دیا گیا ہے۔فلورل کلاک کے گرد خوبصورت پودے اور پھول بھی لگادیئے گئے ہیں۔مستقبل میں کوشش کرینگے کہ فلورل کلاک کو بہتر حالت میں بحال رکھیں۔