یوم آزادی پر میٹروبس ٹریک کو ایل ای ڈی لائٹس سے بقعہ نور بنایا جائیگا

یوم آزادی پر میٹروبس ٹریک کو ایل ای ڈی لائٹس سے بقعہ نور بنایا جائیگا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی ) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر میٹرو بس ٹریک کو ایل ای ڈی لائٹس سے روشن کرنے کیلئے کام تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میٹرو بس منصوبے کے پیپلز کالونی سے جناح چوک کے درمیان فلائی اوور پر لگائی جانے والی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لائٹس کو ٹیسٹ کیا گیا تو پوری شاہراہ جگمگا اٹھی ۔ کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے ضلعی اور میٹرو بس انتظامیہ کو میٹرو بس ٹریک پر ’’آزادی واک‘‘منعقد کر نے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ توقع ہے کہ سرکاری افسران، طلباء طالبات، تاجر وکلا، خواتین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ’’آزادی واک‘‘ میں شرکت کریں گے۔ واک کیلئے میٹرو بس فلائی اوور کے دو مختلف سیکشنز پر غور کیا جا رہا ہے جس میں سے ایک سیکشن کا انتخاب کیا جائے گا۔ میٹرو بس انتظامیہ نے ’’آزادی واک‘‘ کے ٹریک کو قومی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سبزاور سفید رنگ کے غباروں سے سجانے اور بھرپور چراغاں کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ واک کی سکیورٹی کیلئے پولیس بھی بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔ واک کے حدود میں واقع میٹرو بس اسٹیشنز اور فلائی اوور کے اوپر بیریئر کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ امید ہے کہ جشن آزادی کی جاری تقریبات کے سلسلے میںیہ سب سے پر رونق اور خوبصورت ایونٹ ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -