کڈنی سنٹر ملتان کا ایمرجنسی وارڈ فعال ہوگیا

کڈنی سنٹر ملتان کا ایمرجنسی وارڈ فعال ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)کڈنی سنٹر ملتان کے ایمرجنسی وارڈ کو بھی فعال کردیا گیا گردہ،مثانہ کے مرض میں مبتلا شدید درد کے مریضوں کو علاج کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں لایا جارہا ہے دریں اثناء الٹراساؤنڈ،ایکسرے،لیب ٹیسٹ شروع کردئیے ہیں کڈنی سنٹر میں ڈائیلسز کیلئے کئے جانے والے مریضوں کے ڈائیلسز نہیں کئے جارہے ہیں مریضوں کی شکایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر رفیق انجم نے بتایا کہ پہلے مریضوں کو چیک کرکے رجسٹرڈ میں درج کرکے پھر ڈائیلسز کیے جائیں گے کوئی مریض براہ راست ڈائیلسز نہیں کرواسکتا علاوہ ازیں کڈنی سنٹر کو پرائیویٹ کمپنی انڈس کو دینے کا امکان کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
حوالے سے چند نئی کمپنیوں بارے بھی پتہ چلا ہے کہ وہ انڈس سے مذاکرات کررہے ہیں کہ وہ انہیں کڈنی سنٹر چلانے کا ٹھیکہ دے دیں تاہم کڈنی سنٹر کو پرائیویٹ دینے کیلئے کوئی ٹینڈر وغیر نہیں دیا گیا ہے کڈنی سنٹر کیلئے ذرائع کے مطابق بختاور امین ہسپتال ابن سینا ہسپتال اور میڈی کیئر ہسپتال انتظامیہ بھی دلچسپی رکھتے ہیں ٹینڈر کال کرنے پر وہ بھی حصہ لیں گے۔