کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش ،کاہاسلطان نالہ میں 30 ہزار کیوسک جبکہ چھاچھڑ نالہ میں 40 ہزار کیوسک کے سیلا بی ریلے نے راجن پور کے زمینی علاقوں میں تباہی مچادی ،موضع سون واہ مکمل طور پر ڈوب گیا کئی دیہات کاراجن پور سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیاسینکڑوں متاثرین چک شہید حاجی پور روڈ اور دیگر رابطہ سڑکات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے سیلاب آنے کی نہ ہی کسی نے اطلاع کی اور نہ ہی امداد ،اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی سے گھروں(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) کاسا مان نکالا اور اب بے سروسامانی کے عالم میں سڑکات پر پناہ لئے ہوئے ہیں متاثرین صحافیوں کے سامنے پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں اس رودکوہی سیلاب سے ہمیشہ کے لئے بچانے میں کردار ادا کریں متاثرین موضع سون واہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ ہرسال کوہ سلیمان پر بارشوں کے بعد برساتی نالے تباہی مچاتے ہیں ڈیلرز اور زرعی بینک سے قرضے لے کر فصلات کپاس اور گناء ودیگر کاشت کی اب سیلاب کے ایک ہی پانی نے پورے موضع کی سینکڑوں مربع آراضی میں تباہی پھیردی فصلات کے ساتھ اب ہمارے کچے مکانات کی دیواریں بھی گرنا شروع ہوچکی ہیں متاثرین کے مطابق وہ محصور ہو کررہ گئے ہیں نہ ہی اُن کے پاس انتظا می آفیسر یااہلکار خبر گیری لینے کے لئے پہنچا اور نہ ہی کسی سامان اور گھر کے اہل خانہ کو نکا لنے میں مدد کی۔
کوہ سلیمان پہاڑی