بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی‘ 2اشتہاری فرارریوں کے سہولت کار اسلحہ سمیت گرفتار

بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی‘ 2اشتہاری فرارریوں کے سہولت کار اسلحہ سمیت ...

راجن پور ( تحصیل رپورٹر )بارڈر ملٹری پولیس کی بروقت کاروائی دو اشتہاری فراریوں کے سہولت کار 1000میگا واٹ ونڈ پاور پراجیکٹ اوزمان تحصیل روجھان کے نزدیک مشکوک حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار۔ کمانڈنٹ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہاری تھانہ روجھان میں مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔ان کو بی ایم پی کے جوانوں نے ونڈ پاور پراجیکٹ ٹاور کی تنصیب کے علاقے سے پکڑا ہے۔ان کے پاس سے ایک کلاشنکوف بمعہ میگزین 40راؤندبرآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فراریوں کے سہولت کار تھے۔ان کے نام بگی ولد داد محمد قوم کھوجہ شمبانی بگٹی اور اللہ ڈتہ ولد بچو قوم فراری ان کا تعلق گیاندری پہاڑ اندر سلیمان رینج سے ہے۔مزید تفشیش جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر