خانیوال، نجی ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

خانیوال، نجی ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

خانیوال (بیورو نیوز ) ڈاکٹر کا غلط انجکشن ، معذور شخص جان کی بازی ہار گیا ،تفصیل کے مطابق پرانا خانیوال کے رہائشی غلام اصغر ولد ظفر اقبال قوم گجر نے پولیس تھانہ سٹی خانیوال کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ دوپہر 3 بجے میرے بھائی ناصر ولد ظفر اقبال کو پیٹ میں درد ہوا جس پر ہم اسے ڈاکٹر اظہر سعید کے کلینک الشفاء کلینک واقع علامہ اقبال ٹاؤن لے گئے ۔ جہاں مذکورہ ڈاکٹر اور عملہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اشرف لودھی ،ثاقب اور نامعلوم سٹاف نرس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور غلط انجکشن لگادیا جس کے باعث میرے بھائی کی موت ہو گئی ۔ جبکہ مشتعل افراد نے ڈاکٹر کے کلینک کا گھیراؤ کرلیا اور شدید احتجاج کیا ۔جس پر پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر اظہر سعید کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ گرفتار ہونے والے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ناصر کو شام 5 بجے کے قریب میرے کلینک پر لائے تھے جس کے بعد میں نے اس کا ٹریٹمنٹ شروع کیا اور ٹیسٹ کروانے میں مصروف تھے کہ 5 سے6 منٹ کے وقفہ میں ہی ناصر دم توڑ گیا جبکہ ہسپتال عملہ نے ناصر کو کوئی انجکشن نہیں لگا یا تھا۔

مریض/ڈاکٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر