پروفیسرزکریا یونیورسٹی ڈاکٹر اسحٰق فانی ضمانت قبل از گرفتاری میں 10 اگست تک توسیع

پروفیسرزکریا یونیورسٹی ڈاکٹر اسحٰق فانی ضمانت قبل از گرفتاری میں 10 اگست تک ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویڑن بنچ نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحق فانی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب ملتان کے خلاف الزامات اور ضمانت قبل از(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

گرفتاری کی درخواست میں 10 اگست تک ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں سابق ڈائریکٹر فاصلاتی پروگرام ڈاکٹر محمد اسحق فانی نے درخواست دائر کی تھی کہ یکم جنوری کو نیب ملتان کی جانب سے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا جس پر 13 جنوری کو ڈپٹی ڈائریکٹر سعیداحمد شیخ کے پا س پیش ہوا تو گزشتہ 5 برسوں کے تمام اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی اور درخواست گذار تمام جائیداد،بنک اکاؤنٹس ،قرضہ جات اور ٹیکس گوشواروں سمیت دیگر تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد ممتاز باجوہ نے رجسٹرارزکریا یونیورسٹی کو بھی فاصلاتی تعلیم میں غیر قانونی تعیناتیوں ،خرد برد،اور اثاثے بنانے کی انکوائر ی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ فاصلاتی پروگرام باقاعدہ منظور ی اور قانون کے مطابق شروع کیا گیا ہے لیکن ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان احمد ممتاز باجوہ اس کے خلاف بدنیتی سے کارروائی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر فاصلاتی نظام میں ہی کرمنالوجی کے مضمون کا طالب علم تھااور حاضریاں پوری نہیں تھیں اور درخواست گذار نے حاضریاں پوری کرنے کی غیر قانونی اجازت نہیں دی تھی اور اب اس کو گرفتار کر نے کے درپے ہیں اس لئے ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے نیز مقدمہ کی انکوائری ملتان سے باہر کسی غیر جانبدار آفیسر سیکرائی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر