ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ لاکھوں مالیتی جعلی زرعی ادویہ اور کیمیکلز قبضے میں لے لئے،مقدمہ درج

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ لاکھوں مالیتی جعلی زرعی ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) ای ڈی او زراعت شفقت بھٹی کی سبراہی میں رائے ظفر نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات اورکمیکلز قبضے میں لے لی جبکہ سی ای او پال کیمیکلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر رائے ظفر نے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر علاقہ تھانہ مظفر آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں زرعی ادویات اور کیمیکلز کی کمپنی پر چھاپہ مارا جہاں انکشاف ہوا کہ یہاں جعلی زرعی ادویات اور کمیکلز فروخت ہورہے ہیں، وہاں موجود کمپنی مالک محمد حماد،ظفر اقبال ،محمد رمضان ،عباس بشیر ، محمد شبیر ،ظفر اور رمضان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کے قبضے سے 160بیگ جعلی ادویات اور کیمیکلز برامد کر لیے گئے ،جن کی مالی لاکھوں میں ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر