ڈی سی او بہاولپور کا اجلاس،مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کا جلد تخمینہ لگانے کی ہدایت

ڈی سی او بہاولپور کا اجلاس،مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کا جلد تخمینہ لگانے کی ...

بہاولپور،حاصلپور(بیورو رپورٹ،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی افضل گل نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ء کی ڈویلپمنٹ سکیموں کا جلد تخمینہ لگایا جائے تاکہ باقاعدہ منظوری کے بعد ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر ایا جا سکے۔ وہ ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہا ر ، ایم پی اے حسینہ ناز، سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری، مسلم لیگی رہنما رضا حسین پیر زادہ ، میاں شاہد اقبال ، ضلع بھر کے ای ڈی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )اوز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایم پی اے محمد افضل گل نے کہا کہ ضلع کی تمام واٹر سپلائی ، نکاس آب اور دیگر جاری ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں ۔ اجلاس میں ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہا ر نے کہا کہ ضلع کی تحصیلوں میں سیوریج سسٹم کے حوالہ سے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔جس پر 40لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ ضلع بھر میں تجا وزات کے خاتمہ کیلئے بھر پور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر شہر میں غیر قانونی طریقہ سے سلنڈروں میں گیس کی منتقلی کو ختم کر نے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی سی او نے بتا یا کہ بہاولپور کی سڑکوں میں موجود گڑھوں کو فوری طور پر درست کرنے کیلئے سکواڈ تشکیل دیا ہو ا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز کی زیرنگرانی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر موجود گڑھوں کو فوری طور پر درست اور تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بحرانوں کا شکار ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پاک چین راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ایم پی اے محمدافضل گل ایڈووکیٹ سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری تنویر احمد، ملک عبدالغفار سعیدی، میاں اشفاق احمد رامے، چوہدری لیاقت علی نے سابق کونسلرملک عبدالغفار سعیدی کی رہائش گاہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق کونسلر سابق ضلعی ناظم چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے ملک عبدلغفار سعیدی نے چیمہ گروپ کو خیرآباد کرتے ہوئے وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ حلقہ 186 ایم این اے ، ایم پی اے 274 چوہدری محمد افضل گل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مکمل حمایت اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ تقریب سے صدر انجمن تاجران ملک حاجی عبدالحمید ، ذوالفقار علی قائم خانی، ملک محمد رشید سابق ناظم، ملک ڈاکٹر محمدجمیل چوہان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی کے ممبران حاجی مختار احمد، ملک نعیم کاشف، حاجی محمد رمضان غوری، وسیم انور ، رانا عبدالرشید ، رانا محمد شفیق، حاجی محمد شفیع، محبوب احمد پپو، محمد سرور پپو، محمد نصیر بھٹی، میاں عبدالرزاق رتھ، محمد افضل بھارا، چوہدری محمد ساجد آرھتی، ملک محمد شریف اور حلقہ کے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔

افضل

مزید : ملتان صفحہ آخر