ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں جاری ، چہلیک کے علاقے میں علی عباس سے نامعلوم مسلح شخص نے 80ہزار نقدی چھین لی،حرم گیٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے حافظ یونس سے طلاعی زیورات اور موبائل فون چھین لیے،بوہر گیٹ کے علاقے میں صفدر علی سے نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل چھین لی،دریں اثناء کپ کے علااقے میں ریاض سے نامعلوم مسلح شخص نے موٹر سائیکل اور 90ہزار نقدی چھین لی،لوہاری گیٹ کے علاقے میں غلام ربانی کی باسکل گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

چوری کرلی،جبکہ مخدوم رشیدکے علاقے میں عبدالغفار کے گھر ملزم فیاض نے اسلح کے زور پر داخل ہوکر 4 مالیت کے طلاعی زیورات لوٹ لیے .

مزید : ملتان صفحہ آخر