گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد رعائت کیساتھ 31 اگست تک ٹیکس جمع کرانیکی ہدایت

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد رعائت کیساتھ 31 اگست تک ٹیکس جمع کرانیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس دہندگان کو دس فیصد رعایت کے ساتھ 31 اگست تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایکسائز، (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ٹوکن ٹیکس دہندگان کو بتایا گیا ہے کہ2016-17 ء کے سالانہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں 31 اگست 2016ء تک توسیع کر دی گئی ہے لہٰذا تمام ٹوکن ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کروا کر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں ٹوکن ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپناٹیکس ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ دفاترمیں جمع کرائیں تاکہ ان کا ٹیکس ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے اور انہیں فوری طور پر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا سٹیکر بھی جاری کیا جا سکے۔
ٹوکن ٹیکس