حافظ آباد،ملزم 5مغوی بچوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج

حافظ آباد،ملزم 5مغوی بچوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) حافظ آبادکے نواحی گاؤں قلعہ رامکور سے پانچ بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کرکے لیجاتے ہوئے ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ رامکور کے رہائشی پانچ بچے محمد سعید عمر بارہ سال، مدثر عمر تیرہ سال، احمد رضا عمر سات سال، محمد رفع عمر گیارہ سال اور حسنین عمر دس سال قریبی نہر سے نہا کر نکلے تو ان پانچوں بچوں کو مدھریانوالہ روڈ محلہ جیلانی پورہ کے رہائشی ایک نوجوان علی رضاولد محمد اقبال نے ورغلایا اور سب بچوں کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا کر شوری چٹھہ کی جانب چل دیا۔ جہاں پر سامنے سے مرادیاں چوکی پولیس کی گاڑی آرہی تھی۔ جسے دیکھ کر بچوں نے رونا شروع کردیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچوں کوتھانہ صدر حافظ آباد کی تحویل میں دے دیا۔ جہاں پر بچوں کے والدین بھی پہنچ گئے۔ بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کے بچوں کو اغواء کیا ہے۔ اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ دوسری جانب صدر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں تفتیش کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر