میٹرو پولیٹن،ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں تعینات افسران کے گریڈز کا شیڈول جاری
ملتان (خبر نگار)پنجاب حکومت نے میٹرو پولیٹن، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں تعینات ہونے والے افسران کی گریڈز کا شیڈول جاری کردیا ہے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو پولیٹن کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
چیف آفیسر20گریڈ کے ہوں گے جبکہ ڈپٹی چیف آفیسر اور دیگر افسران 19ویں گریڈ کے تعینات کئے جائیں گے اسی طرح ضلع کونسل میں چیف آفیسر 19ویں گریڈ کے تعینات کئے جائیں گے جبکہ ڈپٹی چیف آفیسر سمیت دیگر افسران 19ویں گریڈ کے ہوں گے جبکہ ٹاؤن آفیسر انفاسٹکچر اور سروسز کیلئے ایک ٹاؤن آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر 19ویں گریڈ کے ہوں گے جبکہ ڈپٹی چیف آفیسر 18ویں گریڈ کے ہوں گے میونسپل کارپوریشن میں ٹاؤن آفیسر انفاسٹکچر اور سروسز کیلئے علیحدہ علیحدہ آفیسر تعینات کئے جائیں گے۔