آزاد کشمیر کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائیگا‘ رابعہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائیگا‘ ...

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) آزادریاست جموں وکشمیر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پید ا کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں اور ہر سطح پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے ریاست کی ترقی کا عزم کر رکھاہے آنے والے دوتین روز میں کابینہ کے ارکان کا فیصلہ کر لیا جا ئے گا۔ ان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر اورنومنتخب وزیر اعظم ریاست راجہ محمد فاروق حید رخا ن نے سینئر لیگی رہنما ڈاکٹر میاں محمد صدیق آثم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا میں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفر آبا د پہنچ کر اپنا منصب باضابطہ طو پر سنبھال لیاہے۔ آخرمیں انہوں نے کہا وزیر اعظم سیکرٹریٹ پر پاکستانی پرچم اور ریاست کے قومی پرچم کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا پرچم لہراد یا گیاہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کا پرچم اُتار دیا گیاہے۔

رابعہ فاروق حیدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -