بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کیخلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے
ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت الدعوۃ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی اپیل پربھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف بدھ کو ملک بھر کی طرح پورے جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اورریلیاں نکالی گئیں۔ملتان میں تحریک آزادی کشمیر اور جماعت الدعوۃ کی جانب سے مرکز سعد بن ابی وقاص 07نمبر چونگی سے چوک کچہری تک کشمیر میں بھارتی مظالم اورلاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمدکے خلاف ریلی نکالی گئی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
گیاجس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پرشدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کی قیادت مسؤل جماعت الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد نے کی ۔مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد ،عبدالرحمان سیاف،عمران مانی ودیگرکا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرمیں نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔کشمیری قوم سڑکوں پر موجود اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہی ہے۔حکومت پاکستان بھی ہر قسم کی مصلحت پسندی ترک کر کے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے۔ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کا استقبال کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔مظلوم کشمیری کسی صورت بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔