بوریوالا،5بااثر افراد کا نوجوان پر برہنہ تشدد،قہقہے لگاتے،ویڈیو بناتے رہے
بورے والا(تحصیل رپورٹر)بورے والا کے نواحی گاؤں میں بااثر مسلح پانچ ملزموں کا نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد اور انسانیت سوز سلوک ملزمان نوجوان کے جسم کے نازک حصوں میں لکڑی کا ڈنڈا پھیر کر قہقے لگاتے رہے اور ویڈیو فلم بناتے رہے ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقارعلی سندرانہ نے واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر مرکزی کردار سمیت دوملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا واقعات کے مطابق موضع سلدیرا ہٹھاڑ کے زمیندارمحمدنعیم مہے نے اپنی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
درخواست میں بتایا کہ 6جولائی کے روزایک بجے ملزم محمدشاہد ولد عبدالرزاق جمیل جھبیل سکنہ موضع سلدیرا ہٹھاڑ نے میرے قریبی 23سالہ نوجوان خدابخش اور قریبی رشتہ دار عالم شیر سکنہ چوک مرلے عارف والا چچازاد کوفون کر کے موضع سلدیرا ہٹھاڑ بلوایا اور کہا کہ آج آپ نے کھانا ہمارے ساتھ آکر کھاتا ہے اور آپ کی محمد یار عرف ممی سے صلح کروانی ہے دونوں بذریعہ موٹر سائیکل وہاں پہنچے تو ملزمان محمد یارعرف ممی،محمدشاہدجوکہ آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے انہیں اغواکر کے ایک ویران ڈیرے پر لے گئے اور محمدیار عرف ممنی نے اسلحہ کے زور پر خدابخش کی شلوار اترواکر اس کے دونوں ہاتھ پیچھے باندھ دئیے ملزمان محمدیار عرف ممی ،محمدشاہد،محمدسجاد قوم پاندہ سکنہ469ای بی اور دونامعلوم ملزمان خدابخش کو کوڈا کرکے باری باری نازک حصے میں لکڑی پھیرتے رہے اور چیخوں پر قہقے لگاتے ہوئے ویڈیو فلم بھی بناتے رہے جبکہ دونامعلوم ملزمان مسلح پہرہ دیتے رہے تین گھنٹے تک انسانیت سوز سلوک کے بعد شورواویلا کی آوازیں سن کر لوگوں کو آتادیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے متاثرہ نوجوان خوف اور شرم کے مارے بورے والا میں اپنے رشتہ داروں کو بتائے بغیر غائب ہوکر دوسرے شہر چلاگیا جب اس انسانیت سوزوقوعہ کی ویڈیو نیٹ پر چلی تواس کے رشتہ داروں کو واقعہ کا پتہ چلا وجہ عناد بیان کی جاتی ہے کہ گروہ کے سرغنہ محمدیار عرف ممی جھبیل جوکہ بدکردار اور جرائم پیشہ ہے بلاخوف و خطر لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر ان کی عزتیں پامال کرتا ہے نوجوان خدابخش نے اسے اپنے رشتہ داروں نعیم وغیرہ کے گھر آنے سے منع کیاتھا اور آپس میں گلوچ بھی ہوئی تھی اس رنجش کا بدلہ لینے کے لئے ملزمان نے ایک منظم سازش کے ذریعہ مہے خاندان پراپنی دھاک بٹھانے کے لئے دعوت اور صلح کے بہانے خدابخش سے شرمناک سلوک کرکے نازک حصوں میں لکڑی ڈال کر اور بدفعلی کی ویڈیو بناکر نیٹ پر لوڈکردی تھی متاثرہ خاندان نے پر ویڈیو ریکارڈنگ ڈی ایس پی مہر ذوالفقارعلی سندرانہ کو دکھائی توانہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ چوہدری عبدالمجید اور ایلیٹ فورس کی نفری روانہ کی جنہوں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دوملزمان مرکزی کردار محمدیار عرف ممی اور اس کے ساتھی محمدشاہد کو کماند کی فصل میں چھپے ہوئے گھیراڈال کر قابو کرلیا ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ گروہ جوکہ جرائم پیشہ ہے علاقے کے بعض بااثر افراد کی آشیر بادبھی حاصل ہے پولیس تھانہ فتح شاہ نے متاثرہ نوجوان خدابخش مہے کے چچازاد محمدنعیم مہے کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر مقدمہ500-292-294-511-377-355- 367ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ڈی ایس پی مہرذوالفقار علی سندرانہ نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی آئندہ چند گھنٹے میں متوقع ہے ۔