دوران زچگی 3بچوں کی ماں جاں بحق، ورثاء کا شدید احتجاج، نعرے بازی

دوران زچگی 3بچوں کی ماں جاں بحق، ورثاء کا شدید احتجاج، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری ہسپتال میں دوران زچگی تین بچوں کی ماں جابحق ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عباس شہید نواحی علاقہ 157دس آر بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی زچہ بچہ جابحق ،فاطمہ بی بی زوجہ خدا بخش جو انتہائی غریب اور تین بچوں کی ماں ہے اس کو تکلیف ہوئی تو اس کا بھائی اس کو بنیادی مرکز صحت میں لیکر آیا اور وہاں پر مامور ڈاکٹروں نے اس کا چیک اپ کیا اور اس کی حالت تسلی بخش قرار دے کرمریضہ کو داخل کرلیا اور کہا کہ آپ کا کیس نارمل ہے آپ پریشان (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
نہ ہوں چھ گھنٹے کے بعد ورثاء نے ہسپتال ڈاکٹروں سے پوچھا کہ ہمارے مریض کی حالت تسلی بخش ہے تو ٹھیک ورنہ ہم مریضہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر جاتے ہیں ۔مگر ہسپتال انتظامیہ نے نہ جانے دیا اور ان کو دوبارہ تسلی دی ۔ڈیوٹی پر مامور LHV آمنہ نے ان کو تسلی دی کہ یہ کیس میں سنبھال لوں گی ۔مگر چودہ گھنٹے گزرنے کے بعدمریضہ فاطمہ بی بی کی حالت زیادہ بگڑ گئی تو LHVآمنہ نے ریسکیو 1122کو فون کیا مگر جب ریسکیو اہلکار پہنچے اور انہوں نے مریضہ کو چیک کیا تو کہا یہ تو ایک گھنٹے پہلے وفات پاچکی ہے ناتجربہ کار سٹاف اورماہر ڈاکٹر کی عدم موجودگی اچھی اور معیاری سہولیات اور ادویات میسر نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی مرکز صحت میں 157دس آر میں پہلے بھی پانچ ایسے واقعات ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹس سے مس نہ ہوئی اور اموات کا سلسلہ جاری علاقہ کی بڑی تعداد نے حکومت پنجاب اور خانیوال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرہ بازی کیا اور ڈی ایچ او حافظ غلام مرتضیٰ کسرا موقع پر پہنچے اور لواحقین کو کاروائی کی یقین دہانی کروائی ۔ورثاء کا وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری ہیلتھ ڈی سی او خانیوال سے غفلت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔