آزادی کا جشن منانے کیلئے بھرپور تیاریوں کا آغاز، جوش و خروش دیدنی

آزادی کا جشن منانے کیلئے بھرپور تیاریوں کا آغاز، جوش و خروش دیدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، میلسی ، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ، راجن پور، صادق آباد ، ڈہرانوالہ، ہارون آباد (سپیشل رپورٹر+ جنرل رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندگان) 14اگست یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہین اور اس سلسلے میں باقاعدہ پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں تفصیل کیمطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی 14 اگست کو بھرپورانداز میں منانے کی تیاریاں جاری۔ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے کوثر خان نے اس سلسلے میں کہا کہ جشن آزادی کو جوش وخراش سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔8 اگست سے پی ایچ اے آفس پرلائٹس سے چراغاں کیا جائے گا۔ بلڈنگ پر قومی پرچم بھی لگایا جائے گا۔ تمام افسیران قومی پرچم کے badges لگائیں گے۔ تمام ایڈواٹائزرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہورڈنگ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
بورڈز کا 50سے 60 فیصد حصہ 14اگست کے حوالے سے مختص کریں اور خوبصورت انداز سے سجائیں۔ 14 اگست سے" ایک شجر ایک گھر "مہم کیلئے آگاہی بھی شروع کی جارہی ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے چوکوں پر اور پارکس کے گیٹس پر 14اگست کے حوالے سے تحریک پاکستان کی شخصیات کے مونومنٹس اور فرمودات بھی لگائے جائیں گے۔ 14اگست کے حوالے سے ایک ٹرالہ سجائے جائے گا۔ جس میں پھول اور پودوں کے علاوہ پی ایچ اے کی سرپرستی میں شہر کے اندر ہونے والے کاموں کو اُجاگر کیا جائے گا۔ اورKFC چوک سے لے کر عید گاہ روڑ تک کو سجایا جائے گا۔جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے ریلوے ملازمین کو پاکستانی بیج لگانے کی ہدایت‘ دفاتر پر بھی قومی پرچم کے پینا فلیکس آویزاں کردےئے گئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ظفر اللہ کلوڑ کے دفتر کے باہر قومی پرچم کا بڑا پینا فلیکس لگادیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے اس مرتبہ جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بارمحمدعمران خاکوانی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق جشن آزادی کوبھرپور طریقہ سے منانے کے ساتھ "تحریک پاکستان کے مقاصداورموجودہ پاکستان"کے عنوان سے 13 اگست کو ساڑھے 10 بجے تقریب منعقد کی جائیگی۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میلسی میں ملک بھرکی طرح سبز ہلالی پرچموں اورجھنڈیوں کی بہارآگئی 14اگست کوجشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع بچوں ۔بوڑھوں ۔مردوں اورخواتین میں جشن آزادی منانے کاجذبہ یکساں ہے تاہم پرچموں کی خریداری کیلئے بچے آگے بازاروں میں ہردکان پرسبز ہلالی پرچم ہرانے لگے مکانوں موٹرسائیکلوں ۔سائیکلوں ۔رکشوں کوبھی سجاناشرو ع کردیا۔بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر کی ہدایت پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منعقد ہونے والی ’’کاروانِ یکجہتی ‘‘میں خصوصی طورپر شریک ہوگی ۔ اس سلسلے میں اساتذہ اور طلبہ وطالبات کا وفد بہاولپور سے کاروانِ یکجہتی کے قافلے میں شامل ہوگااور کوئٹہ میں ہونیوالی جشنِ آزادی تقریبات میں بھرپور شرکت کریگا۔ 12اگست 2016ء کو غلام محمد گھوٹوی ہال میں مضبوط تر پاکستان کے موضوع پرسیمینارمنعقد ہوگا۔ 14اگست کی صبح پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق عباسیہ کیمپس میں پرچم کشائی کرینگے۔دریں اثناء یونیورسٹی کیمپسز میں چراغاں اور سجاوٹ کا اہتمام کیا جا رہاہے جب کہ بہاول نگر اور رحیم یار خان سب کیمپسز میں بھی تقریبات منعقد ہونگی۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور کی طر ف سے جشن آزادی اور اس سلسلے میں ہو نے والی صبح آزادی پریڈ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ڈائر یکٹر ایڈ منسٹریشن رانا قذافی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر عابد یٰسین، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر رانا مسرور ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مارکیٹنگ راؤ جاذب سعید ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انجینئر نگ وسیم اختر اور سب انجینئر سول سید غفران نے جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایک اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہو ئے ڈائر یکٹر ایڈ منسٹریشن نے کہا کہ14اگست 2016ء کو ہو نے والی صبح آزادی پریڈ تاریخ بہاولپور کی شاندار پریڈ کو یاد گار بنانے کیلئے پی۔ایچ ۔ اے اپنا کلیدی کر دار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پی ۔ ایچ ۔ اے اپنا جشن آزادی فلوٹ تیار کر رہی ہے جس کو دیدہ زیب پھولوں، قومی پرچموں اور لینڈ سکیپنگ سے آراستہ کیا جا رہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا کہ پی ۔ ایچ ۔ اے بہاولپور کی طرف سے ایڈ و رٹائز رز ایسو سی ایشن کے تعاون کے ساتھ شہر میں جشن آزادی کے سلسلے میں خوبصورت سٹیمرز، فلیکس بینرز اور ہورڈنگ بنوائی جا رہی ہیں جن پر قومی پرچموں کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے عظیم قائدین کے اقوال اور تصاویر پرنٹ کر وائی جائیں گی جنہیں 10اگست کی رات کو شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کیاجائے گا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مسز عمرانہ اجمل نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان تقریبات شاندار انداز میں منانے کیلئے تمام ادارے جذبہ حب الوطنی سے کام کر یں ۔ وہ اپنے دفتر میں جشن آزادی تقریبات کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے رہی تھیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر ، ٹی ایم او ارشد گھمن اور بیکن ہاؤس سکول ، ویمن یونیورسٹی ، لاہور گرائمر سکول ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 13اگست کو فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی۔ جشن آزادی کے موقع پر پر چم کشائی کی تقریب کے بعد سر کلر روڈ سے عید گاہ تک آزادی پریڈ ہو گی جس میں آرمی ، رینجرز ، پولیس ، ریسکیو1122کے دستے پریڈ کر یں گے ۔ نیز پریڈ میں آرمی ، رینجرز اور پولیس بینڈ کا مظاہر ہ ہو گا۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کیمطابق جشن آزادی کے قریب آتے ہی شہر میں جھنڈیوں اور قومی پرچم کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ اور دوکانداروں نے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی کاؤنٹر قائم کردےئے ۔ جہاں پر نو جو ان اور چھوٹے بچے جھنڈیوں ، بیج ، قومی پرچم ، خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ گاڑیوں او رموٹر سائیکلو ں پر پاکستان کاپرچم لگانے کا سلسلہ بھی زور شو ر سے شروع ہوگئی ہے۔ راجن پور سے نامہ نگار کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور ارشد حسین نے کامرس کالج راجن پور میں ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان سے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کہ ہدایت پر آزادی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔اس موقع پر پرنسپل کامرس کالج پروفیسر نذیراحمد سکھانی،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر شکیل پتافی،پرنسپل مسز شاہینہ ناز،پرنسپل رفیق حیدری اوردیگر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرارشاد حسین نے ایک مراسلہ میں بتایا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات نہایت جوش خروش سے منائی جائیں گی ۔پرائمری،مڈل اور ہائی سکولز زنانہ و مردانہ میں جشن آزادی کی تقریبات ہوں گی ۔یکم اگست سے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مرکز کی سطح پر ہر قسم کے مقابلہ جات شروع ہیں ۔تحصیل کی سطح پر 12اگست سے ہائی سکولز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں تحصیل راجن پور ،جام پوراورروجھان میں ہوں گی۔ضلعی لیول کے مقابلہ جات 14اگست کو گورنمنٹ بوائز اور گرلز نمبر 1میں ہوں گے۔ہارون آباد سے نامہ نگار کیمطابق جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے ضمن میں کے ٹی ایم اے میں پرچم کشائی کرکے ملک کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی ،،ٹی ایم او شیخ محمد اشفاق اور ٹی ایم اے کے عملہ نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی اور ٹی ایم او شیخ محمد اشفاق نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے اور زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق یوم پاکستان کو شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا‘ تحصیل کونسل صادق آباد اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھائے گی‘ سپورٹس مقابلہ جات سمیت 14اگست کے روز پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں سول ڈیفنس ‘ ریسیکو 1122‘ اور پولیس کے دستے سلامی دینگے‘ شہر بھر میں چراغاں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ان خیالات اظہار اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل احمد بھٹی نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے اجلاس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تیاریوں کو جائزہ لیا اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ جشن پاکستان کے سلسلہ میں سپورٹس کے مقابلہ جات کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ چودہ اگست کے روز ہاکی گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں سول ڈیفنس ‘ ریسیکو 1122اور پولیس کے دستے پرچم کو سلامی دینگے جبکہ اس موقع پر تقریری مقابلے کرائے جائیں گے اور ٹیبلو بھی پیش کئے جائیں گے چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری شفیق پپا نے اجلاس کو بتایا کہ سول ڈیفنس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب میں بھر پور شرکت کرے گا پرچم کو سلامی دی جائیگی جب کہ اجلاس میں طے پایا کہ شہر بھر میں چراغاں کا مقابلہ کرایا جائے گا جس میں اول دوئم سوئم آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے اس موقع پر پانچ رکنی چراغاں کمیٹی بھی قائم کی گئی جس میں حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری عبدالصبور‘ رانا ارشد جاوید‘ میاں احسان اسد‘ حافظ زاہد شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ صادق آباد کے عوام یوم پاکستان بھرپور انداز میں منائیں گے تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب آزادی چوک میں کیک کاٹا جائے گا جبکہ چودہ اگست کو باقاعدہ پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں تمام محکمے شرکت کرینگے اجلاس میں حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری شفیق پپا‘ میاں احسان اسد‘ عبدالصبور چوہدری‘ فاروق لغاری‘ حافظ زاہد‘ رانا ارشد جاوید‘ محمد عمیر‘ احمد ندیم فیض ‘ الطاف حسین‘ محمد رمضان جانی‘ محمد زاہد‘ ڈاکٹر احسان الحق‘ صفدر عباسی‘ عبدالمنان‘ مس امینہ‘ سعدیہ سرور‘ محمد اسلم‘ راؤ محمد سعید‘ محمد عارف‘ اکرم رمدے ‘ ندیم عباس ‘ فرحان اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈہرانوالہ سے نامہ نگار کیمطابق اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں بھر پور طریقے سے شروع ہو گئی ہیں۔14 اگست کی خوشیاں بانٹنے کے لیے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار،سفید اور سبز رنگ کے ملبوسات تیار ہونے لگے بچے،بوڑھے،جوان اور خواتین ہر کوئی جشن آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایک طرف سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات تیار کروائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب انہی رنگوں کی مناسبت سے اسٹیکر،ز،جھنڈیاں اور برقی قمقوں کی خرید و فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔سکولوں اور کالجز میں یوم آزادی کے مختلف پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔
جشن آزادی