مختلف شہروں میں باران رحمت، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیر آب، چھت گرنے سے 3مزدور زخمی

مختلف شہروں میں باران رحمت، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیر آب، چھت گرنے سے ...

ملتان، میاں چنوں، محسن وال، ٹھٹھہ صادق آباد ، بوریوالہ، وہاڑی، چوک سرور شہید ، دھنوٹ،احمد پور شرقیہ (خبر نگار+ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت ، موسم خوشگوار ہوگیا ، کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جبکہ چھت گرنے سے 3مزدور زخمی ہوگئے تفصیل کیمطابق ملتان اور گردونواح میں بدھ کے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اور ہونے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے آج 4اگست جمعرات کو بارش ہونے کی پیشگوئی کی دوپہر 3بجے کے قریب ملتان میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی، معصوم شاہ روڈ ، پیراں غائب، جنرل بس اسٹینڈ ، وہاڑی روڈسمیت شہر کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

بارش ہونے سے ہر طرف جل تھل ہو کر رہ گیا میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میاں چنوں میں گذشتہ روز دوپہر کے وقت طوفانی بارش ہوئی تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس نے ہر طرف جل تھل کردیا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کم و بیش دو فٹ سے زیادہ پانی بھر گیا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں بارش کی وجہ سے چک نمبر 126/15Lمیں ایک رائس مل کی چھت گرنے سے تین افراد نیچے آکر زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو 1122 نے نکال کر ہسپتال پہنچایا دوسرے واقعہ میں نواحی گاؤں چجارے وال 26 میں 8سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا بورے والا سے تحصیل رپورٹرکے مطابق گزشتہ روز بورے والا میں کالے بادل چھا گئے اور موسلا دھار بارش شروع ہوگئی بارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اوربارش کے پانی سے شہر جل تھل ہوگیا عارف بازار ،کالج روڈ،ملتان روڈ،ای بلاک،سی بلاک سمیت شہر کے دیگر نشیبی علاقے پانی کانکاس نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی میں ڈوب گئے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے پانی کے نکاس کامطالبہ کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی نے پانی کے نکاس کے لئے شہر کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو شہرسے پانی کی نکاسی کا حکم دیا۔دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھنوٹ میں موسم بہار کی پہلی بارانِ رحمت ہوئی اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا درخت دھل جانے سے ہر طرف بہار ہی بہار نظر آنے لگی لوگ بارش میں نہاتے اور لطف اندوز ہوتے رہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔احمدپور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کیمطابق مون سون کی بارشوں نے احمدپور شرقیہ میں بھی اپنا رنگ دکھا دیا۔ گذشتہ روز ہونے والی بارش کا رنگ آدھے شہر میں ہلکی بارش اور آدھے شہر میں موسلا دھار بارش، موسلا دھار بارش کی وجہ سے کچی آبادیوں میں مکانات کو کافی نقصان ہوا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر