ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، کرنت سے 3افراد جاں بحق، نامعلوم شخص کی نعش برآمد
ٹھٹھہ صادق آباد، اڈا پل 14، میلسی، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، شادن لُنڈ، اوچشریف (نمائندگان) ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، کرنٹ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد، بی ایس سی کا طالبعلم تونسہ بیراج میں کود گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد، اڈا پل 14سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میں کرنٹ لگنے کے 2مختلف واقعات کے دورا ن خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے،نواحی چک 140دس آر کے رہائشی بشیر احمد آرائیں کی اہلیہ شمشاد بی بی گھر میں کام کے دوران پیڈسٹل فین کو بندکرنے کے دوران پنکھے سے کرنٹ لگ گیا ،جس کے باعث شمشاد بی بی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ دوسرے واقعہ کے دوران نواحی اڈاپل14پر ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر ویلڈنگ کی دوکان پر کام کرنے والے نواحی چک 114دس آر کے رہائشی نوجوان ویلڈر محمد جہانگیر کو کرنٹ لگنے سے وہ بری طرح جھلس گیا،جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں لیجایا گیا مگر محمد جہانگیر جاں بحق ہوگیا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈ سائیفن کے مقام پرلنک کنال سے ایک نامعلوم (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
خاتون کی نعش برآمدہوئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا متوفیہ کی شناخت نہ ہوسکی جسے پوسٹ مارٹم کے بعدامانتاً دفنادیاگیا۔اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف کا رہائشی اللہ وسایا اپنی بھابھی سکینہ بی بی اور بھتیجوں فہد ، بہار اور بھتیجی ثمینہ کے ہمراہ علی پور کے علاقہ موضع عظمت پور میں رشتہ داروں کو مل کر واپس آرہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے اللہ وسیا موقع پر جاں بحق ہو گیا ، جبکہ خاتون سکینہ مائی اور بچے فہد ، بہار اور ثمینہ شدید زخمی ہوگئے ۔ کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ، شادن لُنڈ سے تحصیل رپورٹر، نامہ نگار کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ آڑہ اکبر شاہ کے رہائشی صغیر قریشی کا جواں سالہ بیٹا شہیر قریشی جو پی ایچ ڈی ڈپلومہ ہلڈراو بی زیڈ یو ملتان میں بی ایس سی کا سٹوڈنٹ تھا‘چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ واپس جاتے وقت والدین سے خرچہ کی رقم طلب کی جس پر والد نے اسے 10ہزار دیے جس پر شہیر نے 3ہزارمزید طلب کئے تو اس کے والد نے چند دن بعد دینے کا کہاجس کا شہیر نے برا منایا اور اپنے نیو موٹر سائیکل125پر رات ڈیڑھ بجے کے قریب تونسہ بیراج پر آگیا اور موٹر سائیکل اور موبائل فون سڑک کنارے رکھ کر تونسہ بیراج میں چھلانگ لگا دی‘اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ اور ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘جنہوں نے نعش کی تلاش شروع کردی ہے ‘جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے موٹر سائیکل اور موبائل فون قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اس بارے چوکی انچارج تونسہ بیراج خالد جاوید نے رابطہ پر بتایاکہ رات کے وقت لوگوں نے اطلاع دی کہ گیٹ نمبر25کے قریب موٹر سائیکل اور موبائل موجود ہے جس پر وہ موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا‘خالد جاوید نے بتایاکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شہیر کا وہاں آنا موٹر سائیکل کھڑی کرنا نظر آتا ہے دریا میں چھلانگ لگانے کے مناظر اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آرہے ہیں۔