سینٹرل لندن میں ایک شخص کا چاقو سے حملہ، خاتون ہلاک ، 5افراد زخمی ، حملہ آور گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینٹرل لندن کے رسل سکوائر میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون ہلا ک ہو گئی جبکہ 5افراد زخمی ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹرل لند ن میں ایک جنونی شخص نے لووگوں کو نشانہ بنایا اور چاقو کی مدد سے خاتون سمیت چھ افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی ۔
ہسپتال میں زیر علاج دیگر5افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے 19 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ میں 60سالہ خاتون ہلاک ہو ئی ہے جبکہ دو خواتین اور تین مرد زخمی ہیں جنہیں جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم سے بھی تفتیش جاری ہے ۔