پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ، پہلی پرواز 450عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ، پہلی پرواز 450عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ، پہلی پرواز 450عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔اسلام آباد،کراچی اور لاہور سے تین فلائٹس حاجیوں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔حج آپریشن4 ستمبر تک جاری رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز صبح 4 بجکر پچیس منٹ پر اسلام آباد سے 450عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے عازمین کو رخصت کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کیلئے سعودی عرب میں بہترین طبی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے عازمین حج کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ کوئی بھی مشکوک چیز لیکر نہ جائیں کیونکہ اس طرح پاکستان کی بدنامی کا خدشہ ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہکراچی سے نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز صبح ساڑھے چار بجے 230 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی جبکہ لاہور سے نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 220عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔حج آپریشن کے سلسلے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ائیرپورٹ حکام نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایئرپورٹ کی حدود میں عازمین کے ساتھ اہل خانہ میں سے ایک شخص کو جانے کی اجازت دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج آپریشن میں پی آئی اے کے ذریعے 51 ہزار اور نجی ائیر لائنز پر 53ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔
چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے حج انتظامات سے متعلق اجلاس میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
پی آئی اے ملک کے دس شہروں سے 265 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 51 ہزار عازمین حج کو حجازمقدس پہنچائے گی۔
نجی ایئرلائنز، ایئربلیو،اور شاہین ایئر تقریبا 53 ہزار عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی۔ عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن 5 ستمبر کو مکمل ہوگا۔

مزید :

قومی -