امریکا نے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی :ترجمان پینٹاگون

امریکا نے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی :ترجمان پینٹاگون
امریکا نے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی :ترجمان پینٹاگون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے پاکستان کو ملنے والی 30کروڑ ڈالر کی امداد روک لی ہے ۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ور ک کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کر رہا جس وجہ سے دفاعی امداد روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔امداد امریکی کانگرس کو وزیر دفاع کی سفارش نہ ملنے پر روکی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر رہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں جبکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دونوں ممالک مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈپاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کےنیٹ ورک کوتوڑدیاگیا،دہشتگردی کےخلاف جاری آپریشن میں6ہزارسیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوئے۔پاکستان اپنےاتحادیوں کےساتھ ملکردہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رکھے گا۔ایک دہائی کےدوران دہشتگردوں کےخلاف متعددفوجی آپریشن کیےگئے۔