کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے سیمسٹر فیسوں میں 50فیصد کمی کا اعلان کر دیا

کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے سیمسٹر فیسوں میں 50فیصد کمی کا اعلان کر دیا
کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے سیمسٹر فیسوں میں 50فیصد کمی کا اعلان کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کے بعد سیمسٹر فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں طلباءو طالبات گزشتہ کئی روز سے فیسوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج تھے ۔ ان کامطالبہ تھا کہ سیمسٹر فیسوں میں کمی کی جائے کیونکہ فیسوں کی شرح بہت زیادہ ہے جو مڈل طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔ تاہم آج انتظامیہ نے سیمسٹر فیسوں میں 50فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ تین سالوں میں زیر تعلیم طلبہ پر ہو گا ۔ اعلان کے بعد نئے داخل ہونے والے سٹوڈنٹس کے لئے فیس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -