غیر تسلی بخش کام منظور نہیں، غیر معیاری سکیموں کے فنڈز روک دیئے جائیں:مرادعلی

غیر تسلی بخش کام منظور نہیں، غیر معیاری سکیموں کے فنڈز روک دیئے جائیں:مرادعلی
غیر تسلی بخش کام منظور نہیں، غیر معیاری سکیموں کے فنڈز روک دیئے جائیں:مرادعلی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر تسلی بخش کام منظور نہیں، صوبہ بھر میں جاری غیر معیاری منصوبوں کے فنڈز روک دیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس کے دوران انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس محکمہ میں کام سست ہو گا اس کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ”اب تقرری اور تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے“۔تمام انجینئرز کو بتا دیا جائے غیر تسلی بخش کام قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور غیر تسلی بخش سکیموں کے فنڈز روک دیئے جائیں۔انہوں نے کہا تمام محکمے مکمل ہونے والے منصوبوں او رسکیموں کی تفصیلات بھی پیش کریں۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -