خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ، سارک ممالک ماحول سازگار بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: چوہدری نثار علی خان

خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ، سارک ممالک ماحول سازگار بنانے کیلئے کردار ...
خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ، سارک ممالک ماحول سازگار بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: چوہدری نثار علی خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سارک کو ایک کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتاہے خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں امیدہے کہ رکن ممالک ماحول سازگار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پرامن ایشیا کیلئے ساز گار ماحول بنانا ہوگا توقع ہے کہ سارک ممالک انسداد دہشتگردی اور منشیات کیلئے کردار ادا کریں گے۔ خطے کو منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ کا سامنا ہے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوںنے شرکا پر زور دیا کہ وہ سارک سربراہ اجلاس کیلئے ٹھوس سفارشات پیش کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -