پاکستان خطہ میں امن کیلئے کوشاں،قیام امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی:وزیر اعظم نوازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود سارک ممالک نے نمایاں پیشرفت کی،خطے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ساتویں سارک کانفرنس کے انعقاد پر سارک ممالک کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔پاکستان آنے والے تمام ممالک کے نمائندگان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کانفرنس میں تمام اہم امور پر بات چیت ایجنڈا میں شامل ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا چیلنجز کے باوجود سارک ممالک نے نمایاں پیشرفت کی،نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے خطہ میں امن اور مربوط روابط کیلئے کوشاں ہے۔قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا وسائل سے مالا مال ہے۔سارک خطے میں پہلے سے زیادہ متحرک ہے۔خطے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے،ایشیائی ممالک کو تمام چیلنجز سے مل کر لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا قیام امن کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔