پنوعاقل:گھوٹکی فیڈر نہرمیں شگاف پڑ گیا،کھڑی فصلیں متاثر ، محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہ پہنچ سکا

پنوعاقل:گھوٹکی فیڈر نہرمیں شگاف پڑ گیا،کھڑی فصلیں متاثر ، محکمہ آبپاشی کا ...
پنوعاقل:گھوٹکی فیڈر نہرمیں شگاف پڑ گیا،کھڑی فصلیں متاثر ، محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہ پہنچ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع سکھر کے علاقہ پنوعاقل کے قریب گھوٹکی فیڈر نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیااور سیلابی پانی داخل ہونے سے کپاس اور گندم کی کھڑی فصلیں متاثر ہو ئی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنو عاقل کے قریب گھوٹکی فیڈر نہر میں شگاف پڑنے سے5دیہات زیر آب آگئے ، پانی علاقے میں داخل ہو گیا ہے جس سے وسیع علاقے پر کھڑی گندم کی فصلیں متاثر ہو نے لگی تاہم محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچ سکا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہی شگاف کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ، امریکا نے پاکستان کی امداد روک لی 

ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق آب پاشی کے عملے کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی صورت حال کے باعث متعدد افراد علاقے سے نقل مکانی کرگئے ہیں سیلابی پانی تیزی سے قومی شاہراہ کی جانب بڑھ رہا ہے پانی کے تیز بہاو کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی کھڑی فصلیں پانی برد ہوگئی ہے جبکہ گوداموں میں موجود گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز 450 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہو گئ ، مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

سکھر -