پاک ایران تعلقات معمول پر لانے کیلئے چین میدان میں آگیا

پاک ایران تعلقات معمول پر لانے کیلئے چین میدان میں آگیا
پاک ایران تعلقات معمول پر لانے کیلئے چین میدان میں آگیا

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کل بھوش یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستان او ر ایران کے تعلقات میں ایک سرد مہری آگئی تھی جسے کم کرنے کیلئے چین میدان میں آگیااور تعلقات معمول پر لانے کیلئے اہم کردار اداکررہاہے۔

دی نیشن کے مطابق ایران کی جانب سے پاک ایران تعلقات میں آنے والی کشیدگی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل پر چین دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔بھارتی جاسوس افسر کل بھوشن یادیونے کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ کراچی اور بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے ایران سے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امورجنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ نے بھی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی کی دعوت پر گزشتہ ہفتے تہران کا دورہ کیا تاکہ پاک ایران تعلقات کی واضح سمت متعین کی جا سکے۔ان کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتیں ثمر آور رہیںجن میں پاک ایران تعلقات ،سکیورٹی صورتحال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

بعدازاں دونوں ممالک کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے بارڈر سکیورٹی منیجمنٹ پر مشترکہ کمیشن بنانے سمیت دیگر اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور ایران نے مسلم ممالک میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مسلم امہ سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

مزید : بین الاقوامی