ایرانی سفیر سے ملاقات، ایران بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے: خواجہ آصف

ایرانی سفیر سے ملاقات، ایران بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن لائنوں کے ...
ایرانی سفیر سے ملاقات، ایران بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران سے توانائی کے جلد حصول کیلئے تمام امکانات کا جائزہ لیں گے۔ ایران بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی ترقی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ پاک ایران گیس منصوبے سے سستی گیس میسر ہوگی۔

مزید :

بزنس -