پاکستانی سفیر کی سعودی حکام سے ملاقات، بے یارو مدد گار 8 ہزار مزدوروں کا معاملہ اٹھایا

پاکستانی سفیر کی سعودی حکام سے ملاقات، بے یارو مدد گار 8 ہزار مزدوروں کا ...
پاکستانی سفیر کی سعودی حکام سے ملاقات، بے یارو مدد گار 8 ہزار مزدوروں کا معاملہ اٹھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی مہینوں سے ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں انہیں تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہیں۔ میڈیا پر بار بار معاملہ اٹھائے جانے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہوش آگیا اور پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی وزیروں سے ملاقات کی اورسعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا ۔
پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی حکام کو بتایا کہ سعودی عرب میں 8 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جبکہ ان کے پاس واپسی کا کرایہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بن لادن کمپنی کے مزدوروں کی تنخواہوں کا مسئلہ پیدا ہواتھا جس پر سعودی حکومت نے ملازمین کو خود تنخواہیں ادا کی تھیں۔ سعودی عرب کے حکام نے پاکستانی سفیر کو مذکورہ معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -