کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے: نفیس زکریا

اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔گزشتہ روز ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا چاہیے جس کا وعدہ بھارتی قیادت اور عالمی برادری نے کیا ہے ،ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل پر امن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں نفیس زکریا نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔