شیخ رشید سماعت کے دوران سوتے رہے، لطیف کھوسہ کے کہنی مارنے پر آنکھ کھلی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے انگریزی میں بات کرنے پر شیخ رشید کو ٹوک دیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ تو ٹی وی پر کہتے ہیں کہ میں اردو میڈیم بندہ ہوں ، شیخ رشید نے کہا یہاں سینئر وکیل بیٹھے ہیں اسلئے کوشش کر رہا تھا کہ ان کی زبان میں بات کروں ۔ قبل ازیں سماعت کے دوران شیخ رشید احمد خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ، لطیف کھوسہ نے متعدد دفعہ کہنی ماری تو ان کی آنکھ کھلی ۔