کراچی : فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث تھی : رپورٹ

کراچی : فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث تھی : رپورٹ
کراچی : فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث تھی : رپورٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں فوجی جوانوں کی گاڑی پر فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو اہے ۔ 

24نیوز کے مطابق ایک چند روز قبل صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوئے تھے جس کے بعد حسا س اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا ایک گروہ ملوث تھا جس کا لیڈر سید صفدر علی عرف سفیان ہے جو نیو کراچی کا رہائشی ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سید صفدر علی عرف سفیان وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا جس کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تاہم مذکورہ دہشت گرد اس وقت افغانستان کے بارڈر کے قریب روپوش

مزید :

کراچی -