لاہور کی لیبارٹری نے سائرہ افضل تارڑ کے ’انکل‘ کو حاملہ قرار دیدیا

لاہور کی لیبارٹری نے سائرہ افضل تارڑ کے ’انکل‘ کو حاملہ قرار دیدیا
لاہور کی لیبارٹری نے سائرہ افضل تارڑ کے ’انکل‘ کو حاملہ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں طبی سہولیات کے فقدان کا رونا عوام تو روتے ہی ہیں اورآئے روز نئی نئی خبریں بھی ملتی ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسی شخصیت کے رشتہ دار کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ آپ کوبھی حیرت ہوگی ، جی ہاں وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کے ایک مرد انکل کوہی لیبارٹری نے حاملہ قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران لاہور کی نجی لیبارٹری پر شدید تنقید کرتے ہوئے سائرہ افضل نے انکشاف کیاہے کہ ان کے ایک انکل نے ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ میں ان کا پریگننسی ٹیسٹ مثبت آگیا ( یعنی اُنہیں حاملہ قراردیدیاگیا)، ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، ایسی رپورٹس سے ثابت ہوتاہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کیسے کام کرتی ہیں ۔
خاتون وفاقی وزیر کے اس انکشاف پر قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین نے قہقے لگائے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹیسٹ کرائے کیوں گئے تھے ؟ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ مریض کے سمپل کسی اور خاتون کے سمپل کیساتھ تبدیل ہوگئے ہوں گے اور آنیوالی رپورٹ ان کے انکل کو تھمادی گئی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -