پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی: حمزہ شہباز

پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی: حمزہ شہباز
پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی: حمزہ شہباز

  

فیصل آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر انشاءاﷲ ضلع کونسلوں کے چیئر مینوں ‘وائس چیئر مینوں ‘سٹی میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کامرحلہ جلد مکمل ہونے والا ہے جس کے بعد بلدیاتی ادارے بحال ہو کر کام شروع کردینگے ۔بلدیاتی ادارے کی بحالی سے مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر سامنے آئے گی ،حکومت اپنی مدت پوری کرےگی اور 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی ان خیالات اظہار انہوںنے سٹی میئر فیصل آباد کے امیدوار شیخ محمدیوسف سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گیا ‘ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ‘بلدیاتی ادارے بہت جلد بحال ہو جائینگے ‘ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے شیخ محمدیوسف کو بلدیاتی جلد بحال ہونے کی نوید بھی سناد ی ‘تفصیلات کے مطابق متوقع سٹی میئر شیخ محمد یوسف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے جس کے دوران ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : فیصل آباد