دبئی سے پاکستان آنے والے نوجوان کو گھر جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے لوٹ لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی سے پاکستان آنے والے نوجوان کو ٹیکسی ڈرائیور نے لوٹ لیا ۔
24نیوز کے مطابق دبئی سے پاکستان آنے والے نوجوان کو لاہور ایئر پورٹ سے گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا ۔ ٹیکسی ڈرائیور نے خانیوال کے نوجوان سے 60ہزار ریال اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور اسے گاڑی سے اتار کر فرار ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان خانیوال کا رہائشی تھا جو دبئی سے پاکستان پہنچا اور لاہور ایئر پورٹ پر ٹیکسی لیکر گھر آرہا تھا کہ راستے میں ٹیکسی ڈرائیور نے اسے نشہ آور چائے پلا کر بیہوش کیا اور نقدی او ر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیا ۔ نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر لوگوں نے ریسکیو کو طلب کیا جنہوں نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔