وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی ان کے ہم شکل سید عرفان شاہ کی دھوم مچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رتیاں سیداں کے سید عرفان شاہ کی شکل ہو بہو نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملتی ہے جس کے باعث اہل علاقہ عرفان شاہ کو دیکھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں جبکہ مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر لوگوں نے عرفان شاہ کو پھولوں کے ہار پہنا ئے ۔ہم شکل ہونے کی وجہ سے عرفان شاہ کے دوستوں نے اس کو وزیر اعلیٰ سندھ اور مراد علی شاہ کے ناموں سے پکارنا شرع کر دیا ہے۔


عرفان شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے بہت عزت مل رہی ہے جو میرے لیے خوشی کا باعث ہے اور مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنے کی شدید خواہش ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -