پاکستانی ڈرائیور کا ’کارنامہ‘کار پر کار چڑھا دی، مگر کیسے ، آپ بھی جانئے

پاکستانی ڈرائیور کا ’کارنامہ‘کار پر کار چڑھا دی، مگر کیسے ، آپ بھی جانئے
پاکستانی ڈرائیور کا ’کارنامہ‘کار پر کار چڑھا دی، مگر کیسے ، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں کار پارک کرنا کس قدر جوکھم کا کام ہے یہ وہاں پر مقیم لوگ بہتر جانتے ہیں۔گاڑیوں کی بھرمار اور ایسے میں پارکنگ سے جڑے کئی منفرد مسائل بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔زیر نظر تصویر عریبین رانچز میں ایک ریسٹورنٹ کے سامنے موجود پارکنگ کی ہے جہاں ایک پاکستانی ڈرائیور نے کار پارکج کرتے ہوئے بریک لگانے کے بجائے ایکسیلیٹر پر زور دیدیا۔ ڈرائیور کی اس غلطی کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

متاثرہ کار کے26سالہ مالک نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا دفتری کام ختم کرتے ہوئے گھر کو جا رہا تھا کہ بھوک مٹانے کی غرض سے اس ہوٹل پر پزا کھانے آ گیا۔گاڑی پارک کرکے اندر پزا لینے چلا گیا۔تھوڑی ہی دیر بعد واپس آیا تو یہ ہولناک منظر دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ایک کار میری کار پر کیسے چڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنے پر عقدہ کھلا کہ ایک پاکستانی ڈرائیور نے گاڑی پارک کرنے کی کوشش کے دوران بریک کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس کے باعث اس کی کار میری گاڑی کے اوپر ’پارک‘ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک حیرت انگیز حادثہ تھا۔واقعہ کے بعد گاڑی کا مالک انشورنس کمپنی کا انتظار کرتا رہا تاکہ ان کے ذریعے گاڑی کی مرمت کرائیں یا نئی گاڑی لے سکے۔
نقصان اٹھانے والے کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کا نقصان اس وقت مزید بڑھ گیا جب انشورنس والوں نے گاڑی نیچے اتاری۔ونڈ سکرین اور بمپر ٹوٹ گئے۔

مزید :

عرب دنیا -