محکمہ اینٹی کرپشن کا کے ڈی اے آفیسر سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

محکمہ اینٹی کرپشن کا کے ڈی اے آفیسر سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل ...
محکمہ اینٹی کرپشن کا کے ڈی اے آفیسر سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ اینٹی کرپشن نے کے ڈی اے آفیسر ہاﺅسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپا مارا اور تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلسل شکایات پر کے ڈی اے آفیسر ہاﺅسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپا مارا جس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم چھاپے کے دوران جانچ پڑتال کیلئے تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران کسی ملازم کی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ اس ریکارڈ سے اہم شواہد ملنے کی توقع ہے ۔

مزید :

کراچی -