سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین کی زندگیاں اجیرن کرنے والی کمپنی لبنان کے سابق وزیراعظم کی ہے

سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین کی زندگیاں اجیرن کرنے والی کمپنی لبنان کے سابق ...
سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین کی زندگیاں اجیرن کرنے والی کمپنی لبنان کے سابق وزیراعظم کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (نیوز ڈیسک )پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کی زندگی اجیرن کرنے والی سعودی عرب میں واقع کمپنی اوجر لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری اور ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔جس کے موجودہ چیف ایگزیکٹو رفیق الحریری کے فرزند اور لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری جب کہ ڈپٹی چیئرمین سعد کے بھائی ایمن الحریری ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی کو حریری خاندان نے جنوری 1978میں ایک ملین سعودی ریال (جو آج 750ملین ریال کے برابر ہیں)میں خریدی تھی۔یہ کمپنی وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتی پھیلتی گئی اور کئی ذیلی کمپنیاں قائم کرلیں۔
اوجر ٹیلی کمیونیکیشن 2008میں اڑھائی ارب ڈالر (2.56)سے زائد اثاثوں کے ساتھ سعودی عرب،لبنان،اردن اور ساﺅتھ افریقہ میں فکسڈ لائن اور موبائل کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے لگی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

کرپشن،بدانتظامی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کمپنی کے حالات بگڑنا شروع ہو گئے جس کے باعث یہ نومبر 2015سے بری طرح مسائل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔اور تب سے اب تک ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کیلئے اگرچہ سعودی عرب اور غیر ملکی متاثرین کے ممالک کوششیں کررہے ہیں تاہم تاحال کوئی مثبت پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

مزید :

عرب دنیا -