مقبوضہ کشمیر میں 60 بے گناہوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں 60 بے گناہوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری انسانی حقوق کی ...
مقبوضہ کشمیر میں 60 بے گناہوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جنگ لڑنے والے 60 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 60 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن بھارتی غاصب فوج کے ذریعے انہیں مظالم کے ذریعے خاموش کرانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ باہمی سطح پر تمام سارک ممالک سے کشمیر کا معاملہ اٹھایا ہے برادر اسلامی ملک ترکی نے کشمیریوں کے قتل عام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ بہت سے ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اس لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

چوہدری نثار نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں کشمیریوں کی آوازبلند کردی ،بھارتی مظالم کو دہشتگردی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا جبکہ 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مددگار ہے۔

سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب میں تعینات سفیر نے خود وہاں کا دورہ کیا اور پاکستانیوں سے ملے ہمیں امید ہے کہ پریشانی کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

امریکہ نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، اربوں روپے کی امداد روک لی

سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینا چاہیے جس کا وعدہ بھارتی قیادت اور عالمی برادری نے کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -