حکومت کی اہمیت نہیں، پاکستان اولین ترجیح ہے:نوازشریف

حکومت کی اہمیت نہیں، پاکستان اولین ترجیح ہے:نوازشریف
حکومت کی اہمیت نہیں، پاکستان اولین ترجیح ہے:نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے۔میرے لیئے حکومت کی اہمیت نہیں بلکہ پاکستان اولین ترجیح ہے۔پارٹی رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں عوام نے ہم پر اعتماد کیا۔غافلوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ دھرنے تاریکی کی طرف لے جاتے ہیں۔عوام کی پذیرائی دھرنوں سے نہیں ترقی سے ملتی ہے۔ہم نے سیاست میں بردباری سے کام لیاہے۔عوام باشعور ہو چکے ،وہ جانتے ہیں کہ کس نے انتشار کی سیاست کی۔جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف بھرپو ر کارروائی کی جس کی وجہ سے آج الحمداللہ دہشت گردی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔ہمیں انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ کرناہے۔معاملات کو صحیح طرح سے چلا یا جاتا تو دہشت گردی پیدا ہی نہ ہوتی۔جس ملک میں بدامنی نہ ہو وہاں معیشت ضرور بہتر ہوتی ہے۔
کراچی بہتری کی طرف جا رہا ہے،بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت جتنا کام بلوچستان میں ہو رہا ہے اتنا کہیں نہیں ہو رہی۔گوادر اور خیبرپختونخوا کو ملایا جا رہا ہے،ایک وقت آئے گا جب قوم گوادر پر فخر کرے گی۔وفاقی حکومت چاروں صوبوں میںکام کررہی ہے اور ان کی ترقی میں اپنا حصہ ملا رہی ہے۔
وزیراظم نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تندہی سےکام کررہے ہیں ۔مشرف اور ان کا ساتھ دینے والوں کو پارلیمنٹ کٹہرے میں لائے۔ا ن سے پوچھیں کہ نو سال تک ملک میں بجلی کے منصوبوں پر کیوں کام نہیں کیاگیا؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -