وزیراعظم وآرمی چیف کی ون آن ون ملاقات،اہم امورپرغور، بعدازاں شہبازاور نثار کی بھی شرکت

وزیراعظم وآرمی چیف کی ون آن ون ملاقات،اہم امورپرغور، بعدازاں شہبازاور نثار ...
وزیراعظم وآرمی چیف کی ون آن ون ملاقات،اہم امورپرغور، بعدازاں شہبازاور نثار کی بھی شرکت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی،جس دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔ دریں اثناوزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں بعد ازاں شہباز شریف بھی شریک ہوگئے ،پھر اس دوران پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشنز پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات میں سربراہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اورپیشرفت سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی، جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کی تفصیلات بھی بتائیں ، جبکہ وزیر اعظم نے ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونیوالی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی ، جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -