پارلیمانی اجلاس :چودھری اسدالرحمن کا انتہائی جارحانہ رویہ،وزیر اعظم کوبھی کھری کھری سنادیں

پارلیمانی اجلاس :چودھری اسدالرحمن کا انتہائی جارحانہ رویہ،وزیر اعظم کوبھی ...
پارلیمانی اجلاس :چودھری اسدالرحمن کا انتہائی جارحانہ رویہ،وزیر اعظم کوبھی کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے پارلیمانی پارٹی لیڈرز سے خطاب کے دوران انتہائی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا ہے ۔چودھری اسدالرحمان وزیراعظم کے خطاب کے دوران جارحانہ اندازمیں بولناشروع ہوگئے جس پر وزیراعظم نے کہا چودھری صاحب تشریف رکھیں۔چودھری اسد نے وزیراعظم کی بات سنی ان سنی کردی اور تلخ لہجے میں بولے کہ میں کوئی کلاس سٹوڈنٹ نہیں کہ بیٹھ جاؤں۔
جیو نیوزکے مطابق وزیراعظم کے پارلیمانی لیڈرزسے خطاب کے دوران اس وقت انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا جب چودھری اسد الرحمن نے خطاب کے دوران ہی سخت جملے استعمال کرنا شرو ع کردیئے وزیراعظم کے ٹوکنے پر بجائے خاموش ہونے کے انہوں نے وزیر اعظم کو بھی سخت جواب دیدیا اور مسلسل زیر لب بڑبڑاتے رہے۔

چودھری اسدجو کہ جسپریم کورٹ کے سابق جج سٹس خلیل رمدے کے بھائی بھی ہیں پہلے بھی ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی،شگفتہ جمانی سے ناپسندیدہ رویہ اختیارکرچکے ہیں ان کے اس رویئے کے باعث ان سے استحقاق کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی واپس لی جاچکی ہے۔بعد ازاں وزیراعظم نے دوبارہ سخت لہجے میں کہاکہ بیٹھ جائیں جس پر چودھری اسد الرحمان کو ساتھی ارکان نے پکڑ کر زبردستی نشست پر بٹھایا۔

مزید :

قومی -