برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز ، محمد حفیظ چوتھی گیند پر چلتے بنے

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز ، محمد حفیظ چوتھی گیند پر چلتے بنے
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز ، محمد حفیظ چوتھی گیند پر چلتے بنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ہے اور اوپنر محمد حفیظ صرف 4 گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر جیمز اینڈرسن کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کی طرف سے اوپننگ کرنے کیلئے محمد حفیظ اور سمیع اسلم آئے لیکن محمد حفیظ کھاتہ کھولے بغیر ہی جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی طرف سے ون ڈے کپتان اظہر علی وکٹ پر آئے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔ سمیع اسلم 10 اور اظہر علی 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو صرف 297 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔ پاکستان کے دائیں ہاتھ کے گیند باز سہیل خان نے برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔

مزید :

کھیل -